پی پی31، 32کے سکولز اپ گریڈ کرینگے :شافع حسین

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صوبائی وزیرصنعت وتجارت وسرمایہ کاری چودھری شافع حسین سے۔
گزشتہ روزسٹی صدرمسلم لیگ وچیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گجرات علی ابرارجوڑا نے ون ٹو ون خصوصی ملاقات کی، شہری مسائل،تعمیراتی کاموں اورکرپٹ انتظامی افسران کے خلاف مفصل اندازمیں بریفنگ، خوشگوارماحول میں ہونیوالی ملاقات میں صوبائی نے کہاکہ پی پی31اورپی پی32کے مختلف سکولوں کواپ گریڈکرتے ہوئے میٹرک سے ایف اے تک تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی، شہریوں کی فلاح وبہبود اورتعمیروترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ سروس موڑ فلائی اوورکے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے جی ٹی روڈ کے اطراف مزید توسیع دی جارہی ہے جس سے لاہوراسلام آباد کی ٹریفک کوبھی آسانی ہوگی،انہوں نے بتایاکہ گجرات شہرکاسیوریج نظام بین الاقوامی معیارکے مطابق تعمیرکرنے کے لئے ورلڈ بینک کی ٹیم نے سروے مکمل کرلیاہے انشا اﷲ جلد تعمیراتی کام کاآغازہوجائے گا، شافع حسین نے کہاکہ سیف سٹی پراجیکٹ 95فیصد مکمل ہوچکا ہے جس سے شہرمیں جرائم کوکنٹرول کرنے کے ساتھ ٹریفک نظام میں بھی بہتری آئے گی اورجلد افتتاح بھی کیاجائے گا۔