بینظیر بھٹو کسی آمر کے سامنے نہیں جھکیں:پیپلزپارٹی

 بینظیر بھٹو کسی آمر کے سامنے نہیں جھکیں:پیپلزپارٹی

راہوالی(نمائندہ دنیا )بینظیر بھٹو شہیدکبھی کسی آمر اور دہشت گرد کے سامنے نہیں جھکیں وہ بہادر دلیر اور نڈرلیڈر تھیں جلا وطنی کے بعدمحترمہ بینظیر بھٹو کا راولپنڈی لیاقت باغ میں پرجوش اور تاریخی خطاب تھا کے۔۔۔

 اس تاریخی خطاب کے بعد دہشت گردوں نے نشانہ بنایا اور محرمہ بینظیر بھٹو ہمیشہ کے لیے امر ہو گئی جسکو ہم کبھی بھی بھلا نہیں سکتے ۔ڈویژنل نائب صدر میاں سعید احمد نے پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کینٹ کے زیراہتمام محلہ شریف فارم راہوالی میں بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں دوران خطاب میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو شہیدکبھی کسی آمر اور دہشت گرد کے سامنے نہیں جھکیں وہ بہادر دلیر اور نڈرلیڈر تھیں، اس نے زندگی بھر اپنے نظریے پر سمجھوتہ نہیں کیا،ان کی ملکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاجنہوں نے اپنی صلا حیتو ں کو برو ئے کار لا تے ہوئے ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحا لی کیلئے انتھک محنت کی ،بینظیر بھٹو نے اپنی سیا سی زندگی میں مخا لفین کے منفی اقدامات کا بھرپور طریقے سے مقا بلہ کیا آمروں کی آنکھو ں میں آنکھیں ڈالکر اپنا مؤقف پیش کیا انہوں نے کہا کہ پا کستان پیپلز پارٹی مخا لفین کی تمام تر سازشوں کے باوجودآج بھی عوام کے دلو ں میں موجو د ہے ،برسی تقریب میں کثیر کارکنان شریک تھے بعد ازاں دعائے مغفرت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں