ایف بی آر کی تنظیم نو وقت کا تقاضا:مونس الٰہی
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے حکومت پاکستان کی طر ف سے اے ڈی آر ٹیکس ختم کرتے ہوئے بینکوں کی آمدنی پرپانچ فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ۔۔۔
اگرکوئی کسی کمپنی کے ذریعے حصص کامالک ہے تو وہ اضافی ڈیویڈنڈٹیکس ادا کرتاہے جوایک لغو ہے ،یہ سب کچھ ادا کرنے کے باوجود تاجروں، دکانداروں کوٹیکس نیٹ میں نہیں لاسکتے ، انہوں نے کہاکہ غیرملکی قرض دہندگان کومطمئن کرنے کابوجھ تنخواہ دار طبقے پرہے جس کاواحد حل ایف بی آر کی تنظیم نو ہے ، انہوں نے کہاکہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے ساتھ متعلقہ اداروں کی کارکردگی کابھی جائزہ لیناہوگا ۔ تاجروں ، دکانداروں پرمزید ٹیکس سے ملکی معیشت مزید بیٹھ جائے گی،۔