عالم تا اعوان چوک رات کے وقت گھنٹوں ٹریفک جام
عالم چوک ،لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار )ایک ہفتے سے عالم چوک،اعوان چوک میں رات کے وقت گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگا ۔۔۔
بیرون جی ٹی روڈ پر کھیالی سے علی پور چوک تک گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگنے سے مسافر گھنٹوں خوار ہونے لگے موٹر وے پولیس کے فرایض چالان کرنے کی حد تک ہے ٹریفک جام میں غائب ہو جاتے ہیں تاجر بھی پھٹ پڑے بتایا گیا ہے کے گزشتہ ایک ہفتے سے بیرون جی ٹی روڈ پرکھیالی چوک سے علی پور چوک تک شام ہوتے ہی ٹریفک جام ہو جاتا ہے جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگنے سے جہاں مسافر گھنٹوں خوار ہوتے ہیں اور انھیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں جی روڈ کے دونوں اطراف کے تاجروں کو بھی مشکلات درپیش آتی ہیں تاجروں اور ٹرانسپورٹر ز نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے موٹر وے پولیس کی گاڑیاں سارا دن جی ٹی روڈ پر گشت کرتی نظر آتی ہیں اور جگہ جگہ چالان کئے جا رہے ہوتے ہیں لیکن جب رات کو ٹریفک جام ہوتا ہے تو موٹر وے پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کی بجائے غائب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے جس کی وجہ سے ٹریفک جام کا عذاب گھنٹوں جھیلنا پڑتا ہے تاجراوں اور ٹرانسپورٹروں نے ڈی آئی جی موٹر وے سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔