انتقالات ،ر جسٹریوں کا التوا روکنے کیلئے سافٹ ویئر تبدیل
ڈسکہ(نامہ نگار) انتقالات اورر جسٹریوں کا التوا روکنے کیلئے سافٹ ویئر تبدیل ،سافٹ وئیر میں نئی تبدیلیوں کے تحت انتقالات ورجسٹریوں کو زیر التوا نہیں رکھا جا سکے گا پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے صارفین کی سہولت کیلئے سنٹرل لینڈریکارڈز مینجمنٹ انفار میشن سسٹم کے سافٹ ویئر میں انتہائی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
ان تبدیلیوں سے پہلے بہت سے کیسز میں ریونیو افسران اور سب رجسٹرار پارٹیوں کے بائیو میٹرک ویریفیکشن اور بیانات ریکارڈ کر نے کے بعد انتقالات، رجسٹری کا فیصلہ نہیں کرتے تھے ۔ جس کی وجہ سے زیر التوا انتقالات اور رجسٹریوں میں مسلسل اضافہ ہوتارہتا تھا اس وجہ سے سسٹم پر بوجھ ہو تا اور صارفین کو الگ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا،ر یو نیو افسران یا سب رجسٹرار کے تبادلے کی صورت میں نیار یو نیو افسر یا سب رجسٹرار زیر التواء کیسز کا اس لیے فیصلہ نہیں کرتے تھے کہ انہوں نے فریقین کے بائیو میٹرک ویریفیکشن اور بیانات خود ریکار ڈ نہیں کئے ہوتے تھے ۔ سافٹ وئیر میں نئی تبدیلیوں کے تحت سب رجسٹرار اور ریونیو افسر کی جانب سے فریقین کی ویریفیکشن اور بیانات ریکار ڈ کرنے کے بعد سافٹ وئیر ان کو پابند کرے گا کہ وہ ہر صورت میں اس کا فیصلہ کریں اور اس کو زیر التوا نہیں رکھا جاسکے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق کا کہنا ہے کہ صارفین کو شفاف، تیز ترین خدمات کی فراہمی اور مالکان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پنجاب لینڈ ریکار ڈاتھارٹی دن رات کوشاں ہے اس سے صارفین کو نہ صرف اچھی اور شفاف سروسز ملیں گی بلکہ اب کوئی انکے کیسنر کو اپنی مرضی سے لیٹ نہیں کرے گا۔