ریونیو سے متعلق شہریوں کو ریلیف دیا جائے :ڈی سی گجرات
گجرات (نامہ نگار ) شہریوں کے مسائل/ شکایات و درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے تحصیل دفتر گجرات میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے ریوینیو افسران و سٹاف کے ہمراہ شہریوں کی شکایات سنی اور درخواستوں پر فوری عمل درآمد کرانے اور سو فیصد میرٹ پر فیصلے کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر و دیگر افسر وں کو احکامات جاری کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر سمیت ریونیو افسران اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ شہریوں کے مسائل، شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے ، افسر شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں، ریونیو کے حوالے سے بہترین خدمات فراہم کی جائیں، شہریوں کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے ، درخواستوں پر بلا جواز اعتراض عائد نہ کئے جائیں۔