رسولی چرچ فرانسس آباد میں خواتین کا تربیتی سیمینار
گوجرنوالہ (سٹی رپورٹر)ابتدائی رسولی کلیسیا آف پاکستان کے زیرِ اہتمام پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کی زیرِ قیادت پاسٹر شمشاد مسیح کے زیرِ انتظام ایک روزہ خواتین کا تربیتی سیمینار رسولی چرچ فرانسس آباد میں منعقد ہوا خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
کوائر نے زبور گیت گا کر خداوند کی خوب حمد و ثناء کی ۔واعظ پروفیسر سسٹر آستر مرقس ایڈمنسٹریٹر فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری نے اڑھائی گھنٹے کے خصوصی خطاب میں خواتین کو ان کی روحانی جسمانی گھریلو ذمہ داریوں کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ عورت ماں بہن بیٹی بیوی کے روپ میں نیک کردار سے مردوں میں روحانی بیداری انقلاب برپا کر سکتی ہے ، انہوں نے خواتین کے روحانی طور پر مسائل اور ترقی کرنے پر خوب روشنی ڈالی ۔