سیالکوٹ میں بڑا ڈسٹرکٹ ہسپتال بنایا جا ئیگا :منشا اللہ بٹ
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی منشا اﷲ بٹ کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ، ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار ، ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ، شاہد بٹ، ڈاکٹر انیل اور ابوذر بھی موجود تھے ۔ منشاء اﷲ بٹ نے کہا کہ شہر کی آبادی کے مطابق گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال اپنی پوری استعداد کار کے مطابق خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم شہر میں ایک بڑے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے اس ضمن میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پسرور روڈ پر موزوں جگہ اور پراجیکٹ کی پرپوزل تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے اور جلد حکومت پنجاب سے اس میگا پراجیکٹ کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ منشا اﷲ بٹ نے ہسپتال میں ٹریفک کے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے مقامی حکام کو ہدایت کی ہسپتال کے اندر بے ہنگم اور رانگ پارکنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی جبکہ کمشنر روڈ پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سی او میونسپل کارپوریشن کے حکام کو تاکید کی۔