کارخانوں،فیکٹریوں میں بجلی کا اضافی لوڈ استعمال،ٹرپنگ اور لائن لاسز میں اضافہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سال2024 کے دوران بھی گیپکو کے سسٹم کی فنی خرابی اور اوور لوڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم رہا اور لائن لاسز میں اضافہ کا بوجھ بھی صارفین پر ڈال دیاگیا۔
جبکہ نئے سال کے پہلے روز بھی بیشتر علاقوں میں گیپکو کا ترسیلی نظام بری طرح خراب رہا موسم سرما کی شدت کے باوجود بجلی کی بلاتعطل فراہمی ناکام رہا ،گزشتہ سال گیپکو افسر وں کے دعوئوں کے برعکس گیپکو سے منظور شدہ لوڈ کے برعکس فیکٹریاں ،کارخانے اور آٹے کی چکیاں بجلی کا اضافی لوڈ استعمال کرتے رہے علاقائی سطح پر سب ڈویژن کے عملہ کی ملی بھگت سے کاروباری مراکز سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچاتے رہے اوور لوڈنگ کے باعث بجلی کی ٹرپنگ اور لائن لاسز میں اضافہ اور وولٹیج متاثر رہی جس پر گیپکو نے خفیہ طورپر کارروائی کا آغاز بھی کیا بعض مقامات پر گھریلو کنکشنز پر ہیوی موٹریں اورمشینری چلاکر کاروبار کیا جاتا رہا اور بعض سب ڈویژنوں میں ٹیرف چوری کے کیسز بھی سامنے آئے ۔ اوور لوڈنگ کے باعث ٹرپنگ اور لائن لاسز میں اضافہ ہوتا رہا نئے سال کے آغاز پر ہی بجلی کی بندش کا سامنا رہا ۔