ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم کا دورہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم کا تفصیلی دورہ، ادارہ خواتین کو باہنر بناکر باعزت روزگار کے۔
مواقع فراہم کرنے کیلئے مؤثر انداز میں کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔بلاشبہ یہ امر ضلع کی خواتین کیلئے نہایت موزوں ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے صنعت زار کے تفصیلی دورہ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا ۔ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ منیجر سمیرا اقبال نے صنعت زار کی مختلف ہنر مندی کی ٹریڈز اور سروسز کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے کمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کیا اور بچیوں کو سکھائے جانے والے کمپیوٹر کورسز سے متعلق استفسار کیا ۔