نوشہرہ ورکاں:ناقص اور مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت

 نوشہرہ ورکاں:ناقص اور مضر صحت  گوشت کی مہنگے داموں فروخت

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) ڈیرہ شاہ جمال میں ناقص اور مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری ۔

،شہری رانا نثار احمد، صدر سیٹھ اویس اور ارکان میاں ندیم احمد، ملک عامر فاروق نے کہا ہے کہ ڈیرہ شاہ جمال میں قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں جب انہیں انتظامیہ کے مقرر کردہ ریٹس پر گوشت کی فروخت کرنے کا کہا جائے تو قصاب سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں اس صورت حال کی متعدد بار مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی گئی مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں