بینظیر بھٹو نے عوامی فلاح کے کئی کارنامے انجام دئیے :جابر ندیم

  بینظیر بھٹو نے عوامی فلاح کے کئی کارنامے انجام دئیے :جابر ندیم

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) سٹی صدر پیپلز پارٹی جابر ندیم چوہان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے۔

 عدالتی قتل کے بعد اپنے والد کی وراثت عوام کی محبت کو نہ صرف سنبھالا بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے وہ کارنامے کئے کہ جس نے انہیں ملک کا مقبول ترین رہنما بنا دیا ،بھٹو خاندان کے دشمنوں نے شہید محترمہ کو عوامی جہدوجہد کے راستے سے ہٹانے کے لیے ہر طرح اقدامات کیے لیکن شہید بینظیر بھٹو نے عوام کی خاطر کبھی سمجھوتہ نہ کیا، ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے نہ صرف ملک کے معاشی اور سیاسی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی بلکہ ہر سطح پر عوام کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں