منڈیکی گورائیہ:جنگلی پرندوں کا گوشت بیچنے پرہوٹل مالک سمیت 8 افراد پر مقدمہ

 منڈیکی گورائیہ:جنگلی پرندوں  کا گوشت بیچنے پرہوٹل مالک  سمیت 8 افراد پر مقدمہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) جنگلی پرندوں کا گوشت پکاکر فروخت کرنے پرہوٹل مالک سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، وائلڈ لائف انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وڈالہ سندھواں میں شہباز تکہ ہاؤس اور۔

 شکار ہاؤس پر چھاپہ مارا تو وہ جنگلی پرندوں کا گوشت پکاکر فروخت کررہے تھے ان کے دیگچوں سے 50لالیاں ،10نر مرغابیاں برآمد ہوئیں تو ملزمان احمدشہباز،عثمان ،عبداﷲ ،شہزاد اور چار نامعلوم مزاحمت پر اتر آئے اور وائلڈ لائف والوں سے لالیاں اور مرغابیاں چھین کرفرارہوگئے ، پولیس نے تین ملزمان احمدشہباز،عثمان اور عبداﷲ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں