ڈسکہ:سیوریج کانظام ٹھیک نہ ہوسکا، گندا پانی جمع

 ڈسکہ:سیوریج کانظام ٹھیک نہ ہوسکا، گندا پانی جمع

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سال 2024گزار گیا مگر ڈسکہ کادیرینہ مسئلہ سیوریج کانظام ٹھیک نہ ہوسکا آج بھی ڈسکہ شہر کی سڑکوں ’گلی محلوں اور۔

 بازاروں میں گٹروں اور نالیوں کا پانی کھڑا ہے ،تحصیل ڈسکہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور یہاں پر عرصہ دراز سے مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوتی آئی ہے ، مگر کامیاب ہونے کے بعد عوامی نمائندے ڈسکہ شہر کے مسائل حل کروانے کی طرف توجہ نہیں دیتے ہر سال منتخب نمائندوں کی طرف سے شہریوں کو لالی پاپ دے دیاجاتا ہے کہ آئندہ سال میں ڈسکہ شہر کادیرینہ سیوریج کا مسئلہ ٹھیک ہوجائیگا، اب سال 2024بھی گزر گیاہے اورسال 2025آگیا ہے مگر ڈسکہ شہر کا سیوریج کا مسئلہ جوں کا توں ہے ، آج بھی ڈسکہ شہر کی گلی محلوں’بازاروں اور سڑکوں پر گٹروں ا ورنالیوں کا گندا پانی کھڑا ہے ، اسی گندے پانی سے خواتین ،نوجوان ،بزرگ،مر د ،بچے ،طلباء وطالبا ت گزرنے پرمجبورہیں مگر سیاسی نمائندوں نے آج تک اس مسئلہ کی طرف توجہ نہیں، دی ڈسکہ کے شہریوں نے اس بار فیصلہ کیا ہے جب تک سیوریج کامسئلہ ٹھیک نہیں ہوگا ووٹ نہیں دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں