ڈی سی سیالکوٹ کا ڈسکہ کا دورہ ،منصوبوں کا جائزہ
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کا ڈسکہ کا دورہ ، سرکلر روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ۔
، شہر جاری ترقیاتی منصوبوں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور تحصیل کمپلیکس ڈسکہ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کورٹ میں شہریوں کی محکمہ مال کے متعلق مسائل اور شکایات کی سماعت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مراکز صحت گلوٹیاں اور تلہاڑا کا بھی دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والے طبی سہولیات اور ادویات کے سٹاک کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے مختلف بیماریوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام ای پی آئی کے تحت ویکسی نیٹر کے فیلڈ شیڈول کا بھی جائزہ لیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے قائد اعظم ڈویڑنل پبلک سکول جیسروالہ ڈسکہ میں زیر تعمیر اکیڈیمک بلاک کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کو جائزہ لیا۔