نومئی کے حملہ میں نامزد 19ملزم رہا کردئیے گئے

 نومئی کے حملہ میں نامزد 19ملزم رہا کردئیے گئے

راہوالی (نامہ نگار)حساس ادارے کی چیک پوسٹ پر نومئی کے حملہ میں نامزد 19ملزمان کو رہا کردیا گیا۔

 رہائی پانے والے تحریک انصاف کے کارکنان پونے دو سال سے کینٹ میں حساس ادارے کی زیرحراست تھے جن کو دو دو سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ چند روز قبل ان ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیا گیا تھا جن کی سزا معاف کرتے ہوئے آج جیل سے رہا کردیا گیا۔ رہائی پانے والوں میں راہوالی کے منیب احمد ولد نوید احمد بٹ، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ، محمد احمد ولد محمد نذیر، وقاص ملک ولد محمد خلیل ملک، محمد نواز ولد عبدالصمدخاں، سفیان ادریس ولد ادریس احمد شامل ہیں۔ رہائی پانے والے 9مئی کے اسیر جب اپنے گھروں میں واپس آئے تو اہلخانہ رشتہ داروں اور تحریک انصاف کے کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا ، پھولوں کے ہار پہنا کر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، محلہ گڑھی شاہو کے منیب احمد ولد نوید بٹ کے گھر پہنچنے پر نصیر احمد وڑائچ، محمد امین پہلوان، محمد سلیم گاڈی، خواجہ شجاعت، مہران وڑائچ، عدنان وڑائچ و دیگر نے استقبال کیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں