مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ وزیر اعظم کی او لین تر جیح :حسا م وقار چیمہ
وزیرآباد(نامہ نگار)سعدطور اور فہد طور کے والد حاجی احسان اللہ طور کی وفات پر مسلم لیگ (ن) کے راہنما حسام وقار چیمہ کی انکی رہاشگاء پر آمد اظہار تزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ۔
اس موقع پر ضلعی آرگنائزر مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ محمد عمران سنی کمبوہ،باؤ عدیل ،مہر عرفان رفیع و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسام وقار چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ مثبت سیاست کی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا وزیراعظم شہباز شریف کا سب سے پہلا ہدف مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کا خاتمہ ہے جس کیلئے وہ بھرپور جدوجہد کررہے ہیں ۔