سالک حسین کی چو دھری فیاض کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

سالک حسین کی چو دھری فیاض کی  وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد الیاس کے گھر جا کر ان کے بھائی چودھری محمد فیاض کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

سالک حسین نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے لیکن صبر و استقامت کے ساتھ اس آزمائش کا سامنا کرنا ہی اﷲ کی رضا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا کرے ۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چودھری فیاض کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں