گجرات :ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل ،2 ملزم گرفتار
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )تھانہ منگوال پولیس نے رابری اور اندھے قتل کی واردات ٹریس کر لی ۔ گزشتہ برس 27 دسمبر کو تھانہ منگوال پولیس کومحمد زمان نامی شخص نے اطلاع دی۔۔۔
میرا بھائی اختر محمود گاؤں لنگے میں علیحدہ گھر میں رہتا ہے جس کو بار بار فون کرنے پر رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا جب بھائی کے گھر گیا تو اسکی کی خون آ لود لاش پچھلے کمرے میں بیڈ پر پڑی تھی ،جس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار ا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن مہر ریاض کی سربراہی اورڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ منگوال اور دیگر پولیس افسر وں اور آئی ٹی کے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے عامر سہیل اورمہوش کو گرفتار کر لیا۔دوران انٹیروگیشن ملزموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دونوں واردات کی نیت سے 5 دن پہلے مقتول کے گھر گھسے اور مقتول سے 9لاکھ 75ہزار روپے چھینے کی کوشش کی، دوران مزاحمت اختر محمود کوبذریعہ فائر قتل کیا اور رقم لے کر فرار ہو گئے ۔ ملزموں کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل اورلوٹی ہوئی رقم 9لاکھ 75 ہزار روپے برآمدکر لی گئی ۔