جامکے چٹھہ میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بہتات
جامکے چٹھہ (نامہ نگار)جامکے چٹھہ اور گردو نواح کے علاقوں میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی۔۔۔
سٹی جامکے چٹھہ کے گلی محلوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں گھومتے لوگوں پر حملہ آور ہوتے ہیں معمر افراد کا اندھیرے میں نماز کے وقت مسجد میں جانا محال ہیے حصول علم کے لیے نکلنے والے ننھے منے طالبہ اور طالبات کتوں کے خوف سے سکول جانے سے پریشان کتوں کے آوارہ جھنڈوں سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق سٹی جامکے چٹھہ کے گردو نواح کے 30 سے زائد دیہات کی روز مرہ خرید و فروخت کا مرکز ہونے سے روزانہ ہزاروں شہری روز مرہ معاملات کی غرض سے یہاں آتے ہیں ۔ جامکے چٹھہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں سمیت شہریوں کی آمدورفت کے تمام راستوں اور ہوٹلوں ، ریستورانوں ، پیزا شاپس ،فروٹ چاٹ، گوشت کی دکانوں سمیت ہر جگہ آوارہ کتے بھیڑ بکریوں کے ریوڑوں کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کتوں کے بڑے بڑے جھنڈ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں جبکہ مارننگ واک کے دوران متعدد افراد پر کتوں کے حملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 1 سال میں ان آوارہ کتوں کے حملوں میں درجنوں شہری، کمسن طلبہ اور طالبات بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ چکے میں ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کتوں کو فوری تلف کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔