علی پورچٹھہ:منی پٹرول پمپس کی بھرمار،گیس ریفلنگ
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ گنجان آباد علاقوں میں منی پٹرول پمپس کی بھرمار،گیس ریفلنگ کا خطرناک دھندہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے سرعام جاری و ساری ۔
تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ میں سرعام کھلے پٹرول کی فروخت اور گیس ریفلنگ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے حکومتی احکامات کو ہوامیں اڑاتے ہوئے بااثر مافیا نے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں مشینیں لگاکر غیرقانونی ایجنسیاں کھول رکھی ہیں۔ جنہوں نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رکھا ہے ۔ناقص ملاوٹ شدہ پٹرول مہنگے داموں فروخت کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔ضلعی انتظامیہ ان بااثر مافیا کے آگے بے بس و خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے صرف کاغذی کاروائی اور جرمانوں تک ہی محدود ہوکر رہ چکی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ان بااثر مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ حرکت کرے ۔سوشل میڈیا پر نا ئب تحصیلدار کی ملی بھگت اور کرپشن کی داستانیں وائرل ہیں۔اس بارے نائب تحصیلدار الطاف حسین تارڑ نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ کوئی فرد یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ میں نے ایک روپے کا بھی کسی سے مطالبہ کیا جب ان مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا تو یہ کرپشن جیسے بھونڈے الزامات لگاکر ہمیں کاروائی سے روکنا چاہتے ہیں۔ ڈی سی گوجرانوالہ کی طرف سے سخت احکامات ہیںْ