93 یونین کونسلوں میں درجنوں غیر قانونی رہائشی کالونیاں
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جی ڈی اے ،ضلع کونسل اور بلدیاتی اداروں کی ملی بھگت سے گوجرانوالہ کی93دیہی یونین کونسلوں میں 2 سے 15ایکڑ رقبہ پرمزید50سے زائد غیر قانونی رہائشی کالونیاں بن گئیں۔۔۔
لینڈ سب ڈویژنز قائم جبکہ غیر قانونی کمرشل عمارتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے عملہ کی ملی بھگت سے گوجرانوالہ کی تحصیلوں میں غیر قانونی کمرشل عمارتیں تعمیر کرکے بااثر افراد نے رائس ملز،فیڈ ملز،فیکٹریاں،پٹرول پمپس قائم کر لئے جبکہ بیشتر سیاسی افراد کی پشت پناہی میں غیر قانونی لینڈ سب ڈویژنوں کی تعداد بھی بڑھ گئی جن کے خلاف کاروائی کے اختیارات جی ڈی اے کو مل تو گئے مگر جی ڈی اے کی جانب سے تاحال نوٹسز تک کاروائی ہوسکی ذرائع کے مطابق ضلع کونسل کی حدود میں شامل93یونین کونسلوں میں300کے قریب چھوٹی چھوٹی رہائشی کالونیاں بن گئی ہیں اور جبکہ سینکڑوں کمرشل عمارتیں نقشہ جات کی منظوری اور فیس کی ادائیگی کے بغیر تعمیر ہو گئی ہیں جس سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچا ہے ۔