صدر کڈنی سنٹر کے گھر پر اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں عشائیہ

گجرات (نامہ نگار )ممتاز بزنس مین ، ڈائریکٹر فنانس جی ایف سی فین ، صدر کڈنی سنٹر میاں محمد اعجاز نے اپنی رہائش گاہ یونس کالونی میں اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔۔۔
جس میں ڈپٹی کمشنر گجرات ، چیئرمین کڈنی سنٹر صفد ر حسین ورک نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر چودھری ندیم اختر ملہی چیئرمین ملہی گروپ آف کمپنیز ، چودھری اعجاز احمد وڑائچ ریور گارڈن، شیخ طارق محمود ناروے ، چودھر ی ناصر محمود صدر پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ، چودھر ی ٹکا خان، چودھر ی محمد اصغر سابق ای ڈی او فنانس نے شرکت کی۔ عشائیہ کے موقع پر کڈنی سنٹر گجرات میں ویٹنگ لسٹ کو ختم کرنے کے لئے نئے فلور کی تعمیر کیلئے بھی لائحہ عمل اختیار کیا گیا ۔