مسائل کے حل میں رکاوٹ بر داشت نہیں:خرم دستگیر

  مسائل کے حل میں رکاوٹ بر داشت نہیں:خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جمہوریت اور پارلیمان پر کوئی یقین نہیں ہے ۔حکومت کے کسی کیساتھ بھی پس پردہ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ۔

تحریک انصاف کیساتھ حکومت پارلیمان کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کررہی ہے ۔تحریک انصاف کیساتھ حکومت کے مذاکرات سے پارلیمان کی اہمیت بڑھ رہی ہے ۔ تحریک انصاف انتشار کے زریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔عوام کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ سنگووالی کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شہباز علوی،منیر بٹ،خرم بٹ،عبدالروف بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں