پنڈی بھٹیاں :ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہسپتال سے گرفتار

پنڈی بھٹیاں :ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہسپتال سے گرفتار

پنڈی بھٹیاں ،حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں ہسپتال سے گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اﷲ دتہ قوم بودلہ چک نمبر 630 جڑانوالہ نے گزشتہ رات سانگلہ ہل میں ایک فارمیسی کی دکان پردوران ڈکیتی مالک کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور خود بھی فائرنگ سے زخمی ہو گیا اور بذریعہ موٹر سائیکل اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہوگیا جس کا سانگلہ پولیس نے تعاقب کیا اور پولیس کوڈاکو کے زخمی ہونے کے کچھ شواہد ملے تو پولیس تھانہ صدر سانگلہ نے ہسپتالوں میں ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ ڈاکوئوں نے پنڈی بھٹیاں کا رخ کیا ہے ۔ساتھی ڈاکوزخمی ڈاکو کو ٹھٹھہ پرانیکی میں ڈاکو کے رشتے دار محمد یوسف بودلہ وغیرہ کے گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ڈاکو کے رشتے دار زخمی اﷲ دتہ کو لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں آگئے جہاں خدمت مرکز میں ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل نعیم نون نے فائر لگنے کی وجہ پوچھی جو وہ نہ بتا سکے جس پر نعیم نون نے ڈاکو کو گرفتار کر لیا ، بعداز اں صدر تھانہ سانگلہ ہل پولیس بھی تلاش کرتی ٹی ایچ کیو پنڈی بھٹیاں پہنچ گئی اور ڈاکو کو تحویل میں لے لیا ،بعدازاں زخمی کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں