سیالکوٹ:گھر سے ملکی و غیر ملکی کر نسی چوری کا ڈراپ سین ، ملازمہ گرفتار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)گھر سے 8 لاکھ 74 ہزار روپے و غیر ملکی کرنسی ریال اور امریکی ڈالر چوری کا ڈراپ سین ہو گیا ، چوری کرنے والی ملازمہ کوگرفتار کرلیا گیا ۔
الہلال کالونی، غلہ منڈی کے رہائشی سعید علی کے گھر سے غیر موجودگی میں نامعلوم چور الماری کے تالے توڑ کر 7 لاکھ 80 ہزار روپے و غیر ملکی کرنسی 200 امریکی ڈالر اور 500 سعودی ریال چوری کر کے لے گئے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالرزاق نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گھریلو ملازمہ شانیلہ سکنہ کوٹ ادو کو ٹریس کر کے لیڈی پولیس کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمہ سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے ،200 امریکی ڈالر اور 500 ریال برآمد کر لئے گئے ۔