صفائی کمپنیاں مشینری اور تمام وسائل فراہم کرنے کی پابند

صفائی کمپنیاں مشینری اور تمام وسائل فراہم کرنے کی پابند

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ستھرا پنجاب پروگرام کی کنٹریکٹر کمپنیاں معاہدے کے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 مطابق ہیومن ریسورس ، مشینری سمیت تمام وسائل فراہم کرنے کی پابند ہیں، سینٹری سٹاف یونیفارم میں نظر آنا چاہیے ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی استعداد بہتر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو جی ڈبلیو ایم سی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ، افسر اور کمپنیوں کے منیجرذمہ داریاں پوری کریں، غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور کنٹریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈپٹی کمشنر  نوید احمد ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق ، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس بھی موجود تھے ، دیگر اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے منسلک رہے ۔ کمشنر نے کہا کہ اربن و رورل علاقوں میں یکساں صفائی کی سہولت فراہم کرنے کے پراجیکٹ حکومت اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، جس کی کامیابی نہایت اہم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں