میانوالی بنگلہ:ایم سی ٹریکٹر سڑکوں پر کوڑا پھینکنے لگے

میانوالی بنگلہ:ایم سی ٹریکٹر سڑکوں پر کوڑا پھینکنے لگے

میانوالی بنگلہ (نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی کی کچرے سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں سڑکوں پر کوڑا پھینکنے لگیں، غیر ذمہ دار ڈرائیور شاہرات پر کوڑے والی ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کر کے ٹریفک میں خلل ڈالنے اورحادثات کاباعث بننے لگے ۔

 تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی ٹریکٹر ٹرالیاں بغیر ڈھانپے ہوئے کوڑا کرکٹ سڑکوں پر پھینکتے جاتے ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اکثر اوقات میونسپل عملہ ٹریکٹر ٹرالیاں سڑکوں کے درمیان کھڑی کر کے بینرز اتارنے کے علاوہ دن کے اوقات میں کوڑا کرکٹ ڈالنے میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ سڑکوں پر کئی گھنٹوں تک ٹریکٹرٹرالیاں کھڑی کر نے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور بے شمار حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں سرکاری ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز کی غیر ذمہ داری، عدم توجہی پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنراورارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں