گجرات:جماعت اسلامی کے زیراہتمام انسانی حقوق پر سیمینار

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ روز انسانی حقوق معاشرتی اقداراورمستقبل کی منصوبہ بندی کے عنوان سے سیمینار کاانعقاد کیاگیا۔۔۔۔
جس کے مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم تھے جن کاتقریب میں آمد پر قیم ضلع حیدرعلی، امیرتحصیل حافظ اسراراحمد ودیگرنے والہانہ اورپرتپاک استقبال کیا،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان ہے جو کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس نے غریب طبقے کو شدید متاثر کرنے کے ساتھ سفید پوش متوسط طبقے کی بھی چیخیں نکلوا دی ہیں، حکمرانوں کو ہوشربا مہنگائی سے غرض ہے نہ ہی شہریوں کو درپیش مسائل سے کوئی سروکار ہے نہیں۔مافیاز نے لوٹ مار کی انتہا کر دی ہے ۔ پورا سسٹم ہی کرپٹ ہو چکا ہے ، بد قسمتی سے مریم نواز کی توجہ صرف نمائشی اقدامات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔