مہنگائی و بیروزگاری میں کمی واقع ہوئی :خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی مصیبت سے نکال دیا ہے ۔حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی و بیروزگاری میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
انتشاری ٹولہ پُرتشدد احتجاج کرکے اقتدار کے راستے تلاش کررہا ہے ۔خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ پی ٹی آئی سٹیبلشمنٹ کی پیداوار تھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لقمان اللہ میر،عمران اللہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔