سٹی ہاؤسنگ کے شیخوپورہ روڈ گیٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

سٹی ہاؤسنگ کے شیخوپورہ روڈ  گیٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ کے شیخوپورہ روڈ گیٹ کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔

، جس کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز ہو گیا ہے ۔ تقریب میں کنٹری ہیڈ رانا زاہد علی نے گیٹ کا سنگِ بنیاد رکھا، جبکہ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) نعیم ڈار، سینئر منیجر مارکیٹنگ عاصم مصطفی بھٹی ، سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ رانا علی حیدر، شیخ شاہد محمود، حسیب مہر سمیت رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کنٹری ہیڈ رانا زاہد علی نے کہا کہ شیخوپورہ روڈ گیٹ کی تعمیر سے سٹی ہاؤسنگ کے رہائشیوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں