علمدار حسین شاہ اور چودھری اکرم کی گورنر سے ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر )نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے فاؤنڈر سید علمدار حسین شاہ او سینئر ایڈوائزر ناسا کاؤنٹی، چودھری اکرم نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں جون اور دسمبر 2025 میں ناسو کانٹی نیویارک، امریکہ میں ہونے والے ‘‘سمال بزنس ایکسپو 2025 اور سالانہ ایوارڈز کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے جون میں ہونے والے ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کا وعدہ کیا اور چودھری اکرم کی سمال بزنس ایکسپو میں ناسو کانٹی کے تعاون اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔ گورنر پنجاب نے چوہدری اکرم کو بطور ‘‘ایڈوائزر ناساکا ئونٹی’’ پاکستان کے لیے فخر قرار دیا ۔ انہوں نے نیویارک میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ میں نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی معیشت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم ثابت ہو گا۔