پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھرتی کیلئے امیدوار وں کادوڑٹیسٹ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھرتی کیلئے امیدوار وں کی دوڑ، ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ دوڑ میں کل 49 میل جبکہ انفورسمنٹ افسر وں کیلئے کل 102 میل فی میل امیدوار وں نے حصہ لیا۔ انفورسمنٹ افسروں کی آسامیوں کیلئے 57 میل اور 27 فی میل امیدواروں نے ڈور کامیابی سے مکمل کی۔ انویسٹی گیشن افسر وں کی آسامیوں کیلئے 16 میل اور 16 فی میل نے دوڑپاس کی۔