بجلی مہنگی ہونے سے کاروبار متاثر ہو رہا :صدر رائس کلب

بجلی مہنگی ہونے سے کاروبار متاثر ہو رہا :صدر رائس کلب

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)گجرات رائس کلب کے صدرساجد چودھری نے پریس کلب میں نومنتخب عہدیداران کومبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 انہوں نے کہاکہ ضلع گجرات میں رائس ملز200سے زائد ہیں جو 70فیصد چاول تیارکررہی ہیں ہزاروں افراد کوبہترین روزگارفراہم کررہے ہیں جس کے باعث انکے گھروں کے چولہے چلتے ہیں ، موجودہ دورمیں شیلرمالکان کے کاروبار میں واضح کمی آئی ہے ، بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے ہمیں بھی مشکلات کاسامناہے انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں60لاکھ ایکڑ رقبے پرچاول کی کاشت کی جاتی ہے ، گجرات کا سپرباسمتی دوسرے نمبرپربہترین کوالٹی کا چاول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں