وزیرآباد:تعلیمی اداروں کے با ہر زیبرا کراسنگ بنانا لازم قرار

وزیرآباد:تعلیمی اداروں کے با ہر زیبرا کراسنگ بنانا لازم قرار

وزیرآباد(نا مہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ کی زیر صدارت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز ضلع وزیر آباد کے چیئرمین نعیم خاور، بلال وزیر چیمہ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ،ڈپٹی ڈی سی او ناصر اقبال بٹ،اے ای او آفتاب صادق چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں طے پایاکہ تمام سرکاری اور نجی سکولز کے باہر زیبرا کراسنگ بنانا لازمی ہوگا تاکہ طلبہ و طالبات کو محفوظ راستہ مل سکے ، ہر سکول میں کوڑا کرکٹ کی مناسب تلفی کیلئے فکس ڈمپنگ ڈرم کا ہونا لازمی قرار دیا گیا،تمام تعلیمی ادارے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں گے جبکہ بڑے سکولوں کو کم از کم 1000 پودے لگانے کا ہدف دیا گیا، تمام سکولز کو ہدایت کی گئی کہ بیرونی دیواروں پر خوبصورت رنگ و روغن اور دلکش پینٹنگز کرائیں تاکہ تعلیمی ماحول مزید خوشگوار بنایا جا سکے ۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں