گجرات:تعمیراتی کام کی وجہ سے بند رحمان شہید روڈ کا متبادل روٹ دینے کی اپیل

گجرات:تعمیراتی کام کی وجہ  سے بند رحمان شہید روڈ کا  متبادل روٹ دینے کی اپیل

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار ) گجرات کی صنعتی و تجارتی تنظیموں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ رحمان شہید روڈ میں سیوریج بچھانے کی وجہ سے جو روڈ بند کی گئی ہے۔۔۔

اُس کے متبادل علی پورہ روڈ سے جٹووکل روڈ تک عارضی سڑک نکالی جائے ، جو پڑاں کی سڑک بذریعہ علی پور روڈ سے دیوان خاص کے سامنے نکلتی ہے اُسے عارضی طور پر شہریوں کی سہولت کے لئے کھولا جائے اور اعلیٰ حکام سے بات چیت کر کے شہریوں کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کرایا جائے کیونکہ سارا دن کچہری، کورٹ روڈ اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور اندرون شہر جانے والوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں