راستباز امن ،محبت ، پاکیزگی کا نمونہ ،تعریف کے محتاج نہیں ہوتے :ڈاکٹر مرقس شریف

راستباز امن ،محبت ، پاکیزگی  کا نمونہ ،تعریف کے محتاج  نہیں ہوتے :ڈاکٹر مرقس شریف

تتلے عالی ، گوجرنوالہ (نامہ نگار،سٹی رپورٹر) چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے کلر آبادی گوجرنوالہ میں 49 ویں سالانہ متحدہ کنونشن میں مسیحی برادری کے اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے۔۔

 مضمون راستبازی پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ راستباز محبت پاکیزگی امن برداشت حلیمی سچائی ایمانداری دیانتداری کا نمونہ اور گناہوں سے مبرا ہوتے ہیں اسی لیے ہمیشہ زنددہ رہتے ہیں وہ محتاج نہیں ہوتے کہ کوئی ان کی راستبازی کی تعریف کرے۔راستبازی سچائی ایمانداری اور حق پر چلنا ہے جو تمام الہامی کتابوں انبیا کرام کی تعلیمات ہے حاضرین نے کلام پاک سے برکت پائی۔ اس موقع پر آرگنائزر سادھو پرویز سردار گل کو فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری کی طرف سے ایوارڈ دیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں