لدھیوالہ وڑائچ :ایک ہی دن ڈکیتی کی 4وارداتیں

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )ایک دن میں ڈکیتی کی 4وارداتیں، ڈاکو گن پائنٹ پر نقدی موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی لے اڑے بتایا گیا ہے ۔۔
کہ لدھیوالہ سٹی کے محلہ روہی والا میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مدوخلیل کے رہائشی محمد اکرم کو گن پوائنٹ پر روک کر اس سے موٹر سائیکل اور پندرہ ہزار نقدی لوٹ لی، دو ڈاکوؤں نے اظہر فرید سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا رکشہ موبائل فون اور نقدی لوٹ لی مغل چک کے قریب ناکہ لگا کر کھڑے چار ڈاکوؤں نے راہگیرمعراج دین گن پوائنٹ پر موبائل فون اور سترہ ہزار نقدی لوٹ لی جبکہ فتح والا چوک میں دو ڈاکوؤں نے شیر فروش سرفراز گورائیہ کو گن پوائنٹ پر روک کر دو موبائل اور40ہزار روپے لوٹ کر لے گئے ۔