پنجاب کالج کامونکے میں بزنس گالا ، طلبہ کو آ گاہی دی گئی
کامونکے (نامہ نگار)پنجاب کالج کامونکے جو اپنے شاندار تعلیمی نتائج کیلئے مشہور ہے ، ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے ۔
اسی سلسلے میں کالج میں بزنس گالا کا انعقاد کیا گیا، جہاں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP)کے طلبہ و طالبات نے مختلف بزنس سٹالز لگا کر کاروباری آئیڈیاز سے آگاہی دی، جسے طلبہ نے بھرپور دلچسپی سے سراہا۔ اس ایونٹ کا مقصد طلبہ کو عملی زندگی میں کاروبار کی ترغیب دینا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کامونکے ڈاکٹر ماہم واحد اور معروف کاروباری شخصیت حامد بھٹی عرف شامو ورلڈ تھے ، جنہوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسامہ فضل، پرنسپل ندیم صدیق، وائس پرنسپل سید ذیشان حیدر، برانچ اکیڈمک ہیڈ خرم شاہد، گرلز پرنسپل مس شازیہ تبسم، گرلز وائس پرنسپل مس نثار فاطمہ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ، جن کی شاندار کاوشوں کو سراہا گیا۔