تتلے عالی :دیہی ہسپتالوں میں عملہ غیر حاضر رہنا معمول
تتلے عالی(نامہ نگار )دیہی ہسپتالوں میں عملہ غیر حاضر رہنا معمول بن گیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے دیہاتی علاقوں میں قائم بنیادی ہیلتھ یونٹس کو پرائیوٹ کرنے کے اعلان پر ملازمین نے غیر حاضر رہنا معمول بنا لیا ۔۔
جس کے باعث دیہاتی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جوادحسین پیرزادہ نے نواحی گاؤں ہردوکلیوال کے دیہی مرکز صحت کا اچانک دورہ کیا تو میڈیکل آفیسر سمیت تمام عملہ غیر حاضر پایا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھی تتلے عالی سمیت تمام بنیادی ہیلتھ یونٹوں سے ملازمین نوشہرہ ورکاں میں ہونے والے احتجاج میں شامل ہونے کیلئے گیا ہوا تھا۔