امن کے دشمنوں کو بے نقاب کرنا ہو گا:علما کرام

امن کے دشمنوں کو بے نقاب کرنا ہو گا:علما کرام

وزیرآباد(نا مہ نگار)پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی، سرپرست مولانا مفتی رویس خان ایوبی، مولانا عبدالقیوم حقانی، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرؤف فاروقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف محمدی، مولانا شبیر احمد کاشمیری۔۔

سیکرٹری اطلاعات پروفیسر حافظ منیر احمد اور دیگر نے مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں خیبر پختون خوا کی ممتاز دینی شخصیت مفتی منیر شاکر کی شہادت کے واقعے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اور مقتدر حلقوں نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے تو حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں، شریعت کونسل کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امن کے دشمنوں کو بے نقاب کرنا ہو گا،ملک بھر میں تیزی سے پھیلتی اس آگ پر قابو نہ پایا گیا تو یہ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور علمائے کرام کا خون بہتے ہوئے دیکھ کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں