گلیانہ ملکہ اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار

گلیانہ ملکہ اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار

گلیانہ (نامہ نگار ) گلیانہ ملکہ اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہو گئی ۔کوئی بھی محکمہ تلف کرنے کی ذمہ داری اٹھانے سے قاصر ہے ۔

ملکہ،گلیانہ،جنڈ آمنہ آباد میں درجنوں درجنوں آوارہ کتے ہر وقت گھومتے رہتے ہیں جبکہ ان میں بعض مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔شہری ان کے کاٹے جانے کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں جبکہ ادھر کئی بار میڈیا پر ہائی لائٹ ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔گزشتہ روز شہریوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے انتظامیہ کسی بڑے حادثہ کا انتظار کر رہی ہیں ۔ گلیانہ ،ملکہ و گردونواح میں تقریباً 50سے زائد آوارہ کتے ہر وقت گشت کرتے رہتے ہیں اور بعض اوقات موٹر سائیکل سوار،سائیکل سوار اور بچوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔انتظامیہ سے درخواست ہے کہ انکو فوری طور پر تلف کیا جائے تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں