اشرف مہر گوجرانوالہ چیمبر کی ڈیپارٹمنٹ کمیٹی برائے پٹرولیم کے کنونیئر مقرر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس نے محمد اشرف مہر کو ڈیپارٹمنٹ کمیٹی برائے پٹرولیم کا کنونیئر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محمد اشرف مہر پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما ہیں، صدر چیمبر رانا صدیق خان نے نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہا کہ اشرف مہر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دیں گے ۔