پاکستان بلا شبہ مشکل دور سے گزر رہا :ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

پاکستان بلا شبہ مشکل دور سے گزر رہا :ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے اس روز برصغیر کے مسلمانوں کے مذہبی تشخص، کلچرل، ثقافت اور روایات کی بقا کیلئے الگ، آزاد اور خود مختار ریاست کی بنیاد رکھی گئی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 14اگست 1947کو دنیا کے نقشے پر پہلی نظریاتی ریاست پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آج سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم ایک آزاد اور درجہ اول کے شہری کے طور پر مکمل مذہبی آزادی سے زندگی بسر کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ ملک پاکستان بلا شبہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور اﷲ کے فضل سے یہ تمام چیلنجز کا مقابلہ کرتا ہوا ایک مضبوط اور فلاحی ریاست بنے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں