حکومت کی پالیسی سے سستا آ ٹا مل رہا :نواز بٹ

گجرات(سٹی رپورٹر )صدر گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن نواز بٹ نے مقامی ریسٹورنٹ میں گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں و ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے ۔۔
حکومت کی طرف سے آٹے کی اوپن پالیسی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی سے سستا اور معیاری آٹا مل رہا ہے ، ایسی پالیسیوں کا تسلسل رہنا چاہیے ،پالیسیوں کے تسلسل سے ہی عوام کو ہر ادارے سے فائدہ حاصل ہو گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اوپن پالیسی کی وجہ سے چور درواز ے اور کرپشن کے راستے بند ہو چکے ہیں، اب صاف ستھرا کام ہو رہا ہے ، لوگ خوشی محسو س کر رہے ہیں،گندم کا نیا سیزن آنے والا ہے ،آٹے کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔