تحریک انصاف سیاسی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہو گی:عمر ڈار

تحریک انصاف سیاسی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہو گی:عمر ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ ریاستی مظالم برداشت کر کے تحریک انصاف کے کارکن کندن بن چکے ہیں ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حکمرانوں کے پاس ڈرانے اور ظلم کرنیکا کوئی طریقہ نہیں بچا ’جابر حکمران مکافات عمل کا شکار ہیں ان میں عوامی ردعمل کا سامنا کرنیکی ہمت نہیں، تحریک انصاف ایک جمہوری اور امن پسند جماعت ہے جس پر انتشار پھیلانے کا الزام لگانا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے ،تحریک انصاف سیاسی جمہوری جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21 رمضان المبارک کو افطاری کرانے پرانتظامیہ کی جانب سے جناح ہاؤس کو سیل کرنے کے موقع پر گفتگو میں کیا۔ عمر فاروق ڈار نے کہا کہ حکومت کی فسطائیت کی انتہا ہے کہ اب دینی فریضہ سرانجام دینا بھی جرم بن گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں