پنجاب کالج فار ویمن کے زیر اہتمام شجر کاری پر پینٹنگزمقابلہ

پنجاب کالج فار ویمن کے زیر اہتمام شجر کاری پر پینٹنگزمقابلہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب کالج فار ویمن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پینٹنگز اور پوسٹر کا مقابلہ کرایا گیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کاافتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ نے کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق، پرنسپل، اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔ طالبات نے اس مقابلہ میں بھرپور شرکت کی اور طالبات نے اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے فن پارے نمائش کیلئے رکھے جس میں شجر کاری کی اہمیت اور افادیت کی عکاسی کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ درخت اور شجر کاری انسانیت کی بقا اور ترقی کیلئے کتنی اہم ہے ۔ معزز مہمان خصوصی اے ڈی سی (ر)شبیر حسین بٹ نے تمام طالبات کی پینٹنگز اور پوسٹرز کا بغور جائزہ لیا۔ بہترین فن پارے بنانے پر فاطمہ اعظم اول اور نہدیہ طاہر نے دوم پوزیشن حاصل کی جس پر نقد انعامات دئیے گئے ۔ اس موقع پر معزز مہمان خصوصی شبیر حسین بٹ کو کالج کی طرف سے یادگاری شیلڈ اور سونیئر بھی دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں