ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے گجرات شہر بہتر ہو رہا :علی جوڑا

 ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے گجرات شہر بہتر ہو رہا :علی جوڑا

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی ابرار جوڑا نے کہا ہے کہ ضلع گجرات کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ کسی وزیر نے اپنی ایک سال کی کارکردگی میڈیا میں آکر بیان کی ہے جس کا کریڈٹ شافع حسین کو جاتا ہے۔

گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام سے شہری بہتری ہوتے دیکھ رہے ہیں رحمان شہید روڈ کے نالے کی تعمیر سے صورتحال بہتر ہوئی ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر میں مسائل کم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شافع حسین نے کسی بھی سابق سیاست دان کا کوئی کام نہیں روکا جو بھی تاخیر ہوئی ہے وہ اینٹی کرپشن اور نیب میں ہونے والی انکوائریوں کی وجہ سے ہوئی ہے جس سے ان کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے ۔ شافع حسین نے سروس موڑ فلائی اوور منصوبے میں توسیع کرائی ہے اور ایک مزید اپروچ (کٹ) کا اضافہ کرا کے پل کو عوام کے لیے مزید آرام دہ بنایا ہے ،اپنی وزارت میں پورے پنجاب میں کارکردگی کو بہتر بنایا ہے فیڈ میک ٹیوٹا سمیت جتنے بھی ادارے ہیں ان کی ڈومین میں آتے ہیں ان کو متحرک کیا ہے ۔ علی برا جوڑا نے کہا کہ الزام تراشی اور غلط رپورٹنگ سے گھبرانے والے نہیں ہیں، گجرات شہر میں دونوں بھائیوں کی پوری ٹیم عوام کی خدمت کیلئے سرگرم ہے ۔جیل چوک سے بولے پل تک نالے صاف کر کے جنگلے لگائے جا رہے ہیں مون سون کی تیاری ابھی سے شروع ہے جٹو وکل ڈسپوزل مکمل ہو گیا ہے جلد موٹر بھی کام شروع کر دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں