عید کی تعطیلات کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کیلئے اقدامات

عید کی تعطیلات کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کیلئے اقدامات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو)کے چیف ایگزیکٹوانجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ وزارت توانائی کی ہدایت پر عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ریجن بھر میں لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی اور اس دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چاند رات اور عید کی چھٹیوں کی دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام کمپلینٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ریجن بھر میں سب ڈویژن، ڈویژن اور سرکل کی سطح پر160ہنگامی مراکز قائم کئے جائیں گے یہ مراکز 3شفٹوں میں 24گھنٹے فوری سروس فراہم کریں گے جبکہ جنرل منیجر آپریشن کی سربراہی میں گیپکو میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا تا کہ کسی جگہ ٹرپنگ/فالٹ کی صو رت اور کسی بھی ناگہانی حالات کے پیش نظر بجلی کی فوری بحالی و فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تمام فیلڈ افسر وں اور دیگر سٹاف کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ اس دوران وہ اپنے اپنے سٹیشنوں پر الرٹ رہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں ہمہ وقت حاضر ہوں۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ صارفین بجلی سے متعلقہ شکایات گیپکو کے ہیلپ لائن نمبر118یا بجلی کے بلوں پر موجود ٹیلی فون/موبائل نمبروں پر کال، ایس ایم ایس اور وٹس ایپ وغیرہ کے ذریعہ درج کرائیں،شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں سرکل کی سطح پر شکایات کی جاسکتی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں