شہر کے تاریخی دروازوں،ثقافتی ورثہ کی اصل حالت میں بحالی کیلئے گرینڈ آپریشن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے تاریخی دروازوں، ثقافتی ورثہ کی بحالی کے سلسلہ میں وزیر اعلٰی کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن جاری، سمادھی مہان سنگھ اور شہر کے تمام تاریخی دروازوں کو بحال کیا جائے گا۔
تجاوزات سے واگزار کرایا جائیگا، ڈپٹی کمشنر عید سے قبل بازاروں میں ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات کے خاتمے ، ریگولیشن اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے سلسلہ میں حکومتی ہدایات پر اب تک کی عملداری کے جائزہ کے لئے دال بازار، مچھلی منڈی بازار، مین سید نگری بازار، سیالکوٹی دروازہ، ریل بازار، لاہوری دروازہ، تھانے والا بازار) اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا موقع پر دوکانداروں کو تجاوزات پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تجاوزات پر دکان سیل کی جائیگی اور سامان بھی ضبط کر لیا جائے گا۔ سمادھی مہان سنگھ شیرانوالہ باغ کے احاطہ میں دہائیوں سے قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لیے گرینڈ آپریشن بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کیلئے میونسپل کارپوریشن اور ریونیو افسر وں کو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ سمادھی مہان سنگھ اور گوجرانوالہ کے تاریخی دروازوں کی اصل بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جہاں چند قانون شکن عناصر نے غیرقانونی تعمیرات بنا کر قبضے کر رکھے تھے ضلعی انتظامیہ ان تمام تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں اصل حالت میں بحال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی و ثقافتی عمارتوں، دروازوں کی بحالی سے گوجرانوالہ کا اصل حسن بحال ہوگا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے اندرون بازار (دال بازار، مچھلی منڈی بازار، مین سید نگری بازار، سیالکوٹی دروازہ، ریل بازار، لاہوری دروازہ، تھانے والا بازار) اور جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں تمام تر عارضی و پختہ تجاوزات کو ہٹوایا۔